بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران خان کچھ عرصے سے فلم انڈسٹری سے پردہ کئے ہوئے ہیں، لیکن ان کے مداح ان کی نئی فلم کے حوالے سے جاننے کے لئے بے چین ہیں۔
آئی ہیٹ لو اسٹوریز کے اداکار نے اس وقت قیاس آرائیوں کو جنم دیا جب انہوں نے حال ہی میں زینت امان کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں اس بات کا ذکر کیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ دوبارہ اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان جاسوسی تھرلر سیریز کے ساتھ اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ OTT شو کی ہدایتکاری مبینہ طور پر ڈائریکٹر عباس ٹائر والا کریں گے۔ فلم پر کام شروع ہوچکا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بظاہر اداکارہ عمران خان کچھ عرصے سے OTT پروجیکٹس کی تلاش میں تھے۔۔
عمران خان آخری بار فلم کٹی بٹی میں نظر آئے تھے۔ ان کی فلمیں بشمول دہلی بیلی، بریک کے باد اور دیگر آج بھی شائقین نہیں بھول پائے۔
حال ہی میں، اداکار نے کافی عرصے کے بریک کے بعد دیپیکا پڈوکون کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس سے ان کی واپسی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔