پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

عمران خان اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان جلد ملاقات کاامکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاک سرزمین مصطفیٰ کمال کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بھی مصطفی کمال سے رابطے کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مصطفی کمال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کراچی میں جلد ملاقات کا امکان ہے، جس کا ٹاسک تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو ٹاسک دیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات عمران خان کے اگلے دورہ کراچی میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین 4 روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔


مزید پڑھیں : جمہوریت نہیں کرپٹ مافیا کی کرپشن خطرے میں ہے‘ عمران خان


اس سے قبل کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جدوجہد کے دوران پریشانی ہوتی ہے لیکن ہارنہیں ماننی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے رول اینڈ لا کے لیے ہماری پارٹی وکلا کےساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ طاقتوراورکمزورکے لیےالگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک بن سکتا ہے،ایک وقت میں بن بھی رہا تھا، وہ وقت دورنہیں انشااللہ پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں