تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

وزیر اعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ چین ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم عالمی ہارٹی کلچر نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ چین ہے، وزیر اعظم نے گزشتہ سال نومبر میں چین کا پہلا دورہ کیا تھا۔

اپنے 5 روزہ پہلے دورہ چین میں چینی صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ عمران خان نے دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -