چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دور اقتدار میں 2 بڑی غلطیاں ہوئی پہلی ابھی نہیں بتاؤں گا دوسری غلطی یہ تھی کہ سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر بنایا۔
صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کر سکتے بھٹو کو پھانسی کے باوجود کوئی ختم نہیں کر سکا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں 2 غیرملکی حکومتوں نے فنڈنگ کی پیشکش کی جو ٹھکرادی۔
عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہوں گے یہ لوگ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں مجھے نااہل کرالیں گے لیکن میں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے میں موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔