منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے روبکار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی تحریک انصاف  عمران خان کی رہائی کے لیے روبکار جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو روز قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا اور آج اس کے لیے روبکار جاری کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کی ضمانت پر رہائی کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجا غلام سجاد نے دیے جس کے بعد اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کے بعد ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ ٹرائل میں عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت کا آرڈر واپس ہو سکتا ہے۔

بعد ازاں اسی شام عمران خان کی تھانہ نیو ٹاؤن میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی اور گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔

’عمران خان کو 24 نومبر کا احتجاج 10 دن ملتوی کرنے کا پیغام بھجوایا گیا ہے‘

توشہ خانہ ریفرنس ٹو کیا ہے؟

خیال رہے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کوبلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 کے دورہ سعودی عرب پردیاگیا، جیولری سیٹ میں ایک انگوٹھی ، بریسلٹ ، نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ شواہدکےمطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے غیر قانونی طور پر بلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا، ڈپٹی ایم ایس نے 18 مئی 2021 کوایس او توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانے کے بارے میں آگاہ کیا، سیکشن افسر توشہ خانہ کو ڈکلیئر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن سیٹ جمع نہیں کرایا گیا۔

ریفرنس میں کہنا تھا کہ بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودی عرب کو ہار، بالیاں فروخت کی تھیں، 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو، بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی گئی تھیں تاہم کمپنی سے بریسلٹ اورانگوٹھی کی قیمت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

ریفرنس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ جیولری سیٹ میں شامل بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کرسیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ سے ملکرنیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9، سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی ، یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پرانکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں