اشتہار

قمر باجوہ نے شہباز شریف کو نئے مقدمات سے بچایا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے شہباز شریف کو نئے مقدمات سے بچایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شہباز شریف کو نئے مقدمات سے بچایا اور وہی شہباز شریف کے مقدمات میں تاخیر کرواتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی یہ مقدمے چل رہے تھے اور ٹرائل ہو رہا تھا۔ شہباز شریف کو نیب کے 8 ارب اور ایف آئی اے 16 ارب کے کرپشن کیسز پر فرد جرم عائد ہونیوالی تھی کہ اسی دوران اسے ملک کا وزیراعظم بنا دیا گیا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ شہباز شریف نے اقتدار میں آکر ان اداروں کے سربراہ لگائے جو کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے۔ نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگانے کا مقصد خود کو کیسز سے مکمل آزاد کروانا ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ اس ملک کا کیا مستقبل ہو سکتا ہے جس پر بدمعاشوں کو حکمران بنا دیا جائے؟ ان ہی وجوہات کی وجہ سے ملک بنانا ریپبلک بنتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں