منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری: ’فسطائی حربے کام نہیں آئیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو یہ فسطائی حربے مؤثر ثابت ہوں گے، نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محض عوام کو خوفزدہ کرنے اور انتخاب میں دھاندلی کے پیشِ نظر شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نہ تو یہ فسطائی حربے مؤثر ثابت ہوں گے، نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیئے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں، پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں