اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف بربریت کی مثال قائم کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب و سندھ میں تحریک انصاف کارکنان کے گھروں کی حرمت کو پامال کیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے، امپورٹڈ حکومت نے دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔
قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول! دستور+سپریم کورٹ کےاحکامات ہوامیں اڑاتےہوئےاس مجرم امپورٹڈ حکومت نےہمارےآزادی مارچ کےشرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔ہمارےمارچ سےایک رات قبل پنجاب و سندھ میں PTIکارکنان کےگھروں کی حرمت پامال، اہلِ خانہ کو ہراساں کیاگیا۔pic.twitter.com/r10mlgVYSd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2022