پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن کو یہ خرید نہیں سکتے ہیں انہیں یہ ختم کردیتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کی سپریم کورٹ کے خلاف جارحانہ بیان بازی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جن کو یہ خرید نہیں سکتے انہیں یہ ختم کردیتے ہیں۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے اس ٹوئٹ میں 1997 میں ن لیگ کے سپریم کورٹ پر حملے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ ویڈیو شریف مافیا کی اصلیت ہے۔
یہ ویڈیو شریف مافیا کی پوری حقیقت بیان کرتی ہے۔ جنہیں خریدا نہیں جاسکتا انہیں مٹایا جانا ضروری ہے۔
pic.twitter.com/wJ2vUdzI8k— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 25, 2022