The news is by your side.

امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئی ایم ایف اور عالمی بینک رپورٹس ہیں کہ پاکستان کی معیشت بلندی کی جانب جا رہی تھی، لیکن موجودہ حکومت مستحکم ہوتی معیشت کو تباہی کے گھڑے میں گرنے سے بچانے میں ناکام رہی۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہمارے دور میں معاشی کارکردگی 70 سال میں بہترین تھی، شرحِ نمو6 فیصد، صنعت، زراعت، فراہمی روزگار بلند سطح پر رہیں، تعمیرات، برآمدات، ترسیلات زر اور ٹیکسز کی وصولیاں بھی تاریخ میں بلند سطح پر رہیں، لیکن آج پاکستان کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اور سماج کا ہر طبقہ اس کی زد میں ہے، بیروزگاری، غذائی عدم تحفظ اور روپے کی قدر میں گراوٹ کا سامن اہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مجرموں کے گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر او حاصل کرلیا، لیکن ایک سوال جو قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟

 

Comments

یہ بھی پڑھیں