منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

عمران خان نے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیٹوں کے ہمراہ میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرلی، عمران خان ان دنوں اپنے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی سیر میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین‌ عمران خا‌ن نے گلیات میں میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی ہے اور اب 7 اگست کو ملک میں کرپشن کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

یاد رہے عمران خان نے 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ  کہ 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہوگا،خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے اور اس سلسلے میں 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا 7 اگست سے مارچ کا اعلان

وہ حکومت سے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ کا نام آنے کے بعد، معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :  اگست میں بڑا دھرنا ہوگا، عمران خان کا اعلان

یاد رہے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب بنائے گئے آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد سے وزیر اعظم سخت دباو کا شکار ہیں اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی میں چار چار اراکین موجود ہیں جو پانامہ لیکس ،آف شور کمپینیوں اور منی لانڈرنگ وغیرہ جیسے اہم امور کی تحقیقات کر رہی ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں