اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں، سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور امین قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ مجھے صادق اور امین قرار دے چکی ہے اور اب میں بدمعاشوں کے پیچھے آرہا ہوں۔
مزید پڑھیں : آج ثابت ہوگیا کہ میں دہشت گردنہیں ہوں،عمران خان
یاد رہے اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا کہ ہر چیز کے لئے تیار ہوں ، آج ثابت ہوگیا کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں، دہشتگردی کےقانون کوغلط استعمال کرناجمہوریت کونقصان دیگا، دہشت گردی کےقانون کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ پریقین ہےاگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، اگلی حکومت ملی توبہت سے معاملات کو حل کریں گے، مجھ پر مقدمات اس لئے ہیں کہ میں ان سے جواب مانگ رہا ہوں۔