اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نوازشریف نے مریم نوازکے نام پر منی لانڈرنگ کی،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مریم نوازکے نام پرمنی لانڈرنگ کی ، مریم نواز کے سفید جھوٹ کا مقصد کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی خاندانی جائیدادوں کا تحفظ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز مے فیئر اپارٹمنٹس کی مالک اور کمپنیزکی بینفشل اونر ہیں، برٹش ورجن آئی لینڈزکی دستاویزات اس بات کا ثبوت ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا یہ پیسہ پاکستان سے چرایا گیا، نوازشریف نے مریم نوازکے نام پرمنی لانڈرنگ کی۔

سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈزدستاویزات نےشریف خاندان کوبےنقاب کیا، قطری خط،ٹرسٹ ڈیڈ،کیلبری فونٹ کا جھوٹ بےنقاب ہوا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کے سفید جھوٹ کا مقصد کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی خاندانی جائیدادوں کا تحفظ کرنا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین بنا تو ملک کو نقصان ہوگا، خوف یہ ہے کہ ایک فیملی کو بچانے کے لیے یہ کوئی قانون نہ بنادیں، نواز شریف، آصف زرداری سے ہاتھ ملانا اپنی 22 سال کی جدوجہد ختم کرنے کے مترادتف سمجھتا ہوں۔


مزید پڑھیں : نواز شریف، آصف زرداری سے ہاتھ ملانا اپنی 22 سال کی جدوجہد ختم کرنے کے مترادتف سمجھتا ہوں


چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں سیاست نہیں مافیاز کے خلاف جدوجہد کر رہا ہوں، وزیر اعظم نے بزنس پارٹنر کو امریکی سفیر لگا دیا ہے، ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (ایف اے ٹی ایف) کے گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں