اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مشال کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر کے پی کے پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم اور تحریک انصاف کے کونسلر عارف رنگی کو گرفتار کرنے پر پختون خواہ پولیس زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کے برعکس ایک غیر سیاسی اور پیشہ وارانہ پولیس یوں ہی اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں‌ کے پی کے پولیس کو مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں. پروفیشنل اورغیرسیاسی پولیس اس طرح کام کرتی ہے.

یاد رہے کہ خیبرپختون خواہ پولیس نے مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف کو 10 ماہ بعد گرفتار کر لیا، عارف رنگی پی ٹی آئی کا کونسلر ہے۔ ملزم عارف خان کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کیا اور تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مشال خان کے قتل کیس میں 61 ملزمان نامزد ہوئے تھے، جن میں سے 58 گرفتار ہوئے اور 57 افراد پر ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی، جب کہ عارف سمیت 3 ملزمان روپوش تھے۔

گذشتہ ماہ 7 فروری کو ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی نے مشال خان کے قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت، پانچ کو پچیس، پچیس سال اور پچیس ملزمان کو تین ،تین سال کی سزاسنائی گئی تھی، جبکہ 26 ملزمان کو رہا کردیا گیا تھا۔ البتہ مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں‌کیا جاسکا تھا.

مرکزی ملزم عارف کی عدم گرفتاری پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا، مگر اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اس موقع پر عمران خان نے کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا. واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے پی کے پولیس کی غیرجانب داری کی دعوے دار ہے.


مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف گرفتار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں