اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سرکاری وسائل اور مشینری کے بے دریغ استعمال کے باوجود یاسمین راشد نے بھرپور مہم چلائی اور جرات و بہادری کے ساتھ اشرافیہ کا مقابلہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ این اے 120 سے تھریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد اور تمام کارکنان نے دن رات محنت کر کے ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کیا جس پر میں کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.
Want to thank all our PTI workers, esp our women, who worked tirelessly in the election campaign. https://t.co/bfMNZGtbtq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 17, 2017
انہوں نے کہا کہ میں خصوصی طور پر خاتون کارکنان کا شکر گذار ہوں جنہوں نے تمام تر مخالفت اور دباؤ کے باوجود انتھک محنت کرتے ہوئے کلثوم نواز کا مقابلہ کیا اور ووٹرز کی بڑی تعداد کو گھر سے نکالا.
Applaud courage & determination with which Dr Yasmin Rashid fought NA120 elec against fed-prov-LG govt-backed PMLN with their massive funds
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 17, 2017
انہوں اپنی ایک اور ٹیوٹ میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے پر شاباش دی اور ان کی سرگرم اور متحرک انتخابی مہم کو سراہا جس نے زیادہ طاقت ور مخالف کو مشکل میں ڈالے رکھا.
این اے120 کا معرکہ، گنتی کا عمل جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع
خیال رہے آج لاہور میں ہونے والے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز نے تحریک انصاف کی یاسمین راشد کو 13 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی ہے.