ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سزا یافتہ نااہل شخص کی پذیرائی قیامت کی نشانی ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا ایس ہی ہے جیسے پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کرلیا ہو۔

یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نااہل شخص کو دوبارہ صدر منتخب کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہ ایک پاگل خانے ہے جس پر پاگلوں نے قبضہ کرلیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک اناہل شخص کی اتنی پذیرائی کی جارہی ہے اور ایسے آؤ بھگت کی جا رہی ہے کہ جیسے کوئی بہت معتبر کام کیا ہو، کرپٹ شخص کی آؤ بھگت کرنا قیامت کی نشانی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد نواز شریف کو جہاں وزیراعظم کے عہدے سے ہاتھ دھونا بیٹھا وہیں وہ پارٹی صدارت کے بھی اہل نہ رہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے عددی اکثریت کی بنیاد پر انتخابی اصلاحات میں ترمیم کرنے کے بعد نواز شریف کو دوبارہ صدرمنتخب کرلیا۔

 اسی سے متعلق : نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب

یاد رہے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اکثریت سے رائے منظور کرلیا گیا جس کے لیے سینیٹ میں کچھ اراکین کی غیرحاضری اور ایم کیوا یم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق کی اپنے پارٹی کی مخالفت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نے بآسانی بل منظور ہوگیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں