بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

تحریک احتساب قوم کے لئے فیصلہ کن ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاناما لیکس کیخلاف تحریک انصاف ڈٹ گئی ہے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی، پی ٹی آئی کی تحریک احتساب کا آغاز کل پشاور سے ہوگا، عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور چوروں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہو جائیگا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک احتساب قوم کے لئے فیصلہ کن ہے، تحریک احتساب کا مطالبہ بااثر افراد کا احتساب ہے، طاقتور چوروں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہو جائیگا۔

- Advertisement -


مزید پڑھیں : عمران خان کا 7ا گست سے تحریک چلانے کااعلان


عمران خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کنٹینر کل دوبارہ اپنی تحریک کیلئے لایا جائے گا، عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لیڈروں کا احتساب کریں۔

پی ٹی آئی تحریک احتساب کے دوران پشاور سے راولپنڈی تک مارچ کرے گی، عمران خان مارچ کی قیادت کرینگے گے، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاناما لیکس پر ہر ہفتے الگ الگ شہروں میں مارچ بھی کرے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف سات اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی اوآرز کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ، سڑکوں پر نکلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں