اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور ایک نجی میڈیا گروپ میری اور میری پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ناکامی کا سامنا ہو گا۔
وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی اپنی ایک ٹوئٹ میں شریف خاندان اور میر شکیل الرحمان کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مل کر جتنا بھی گھٹیا کردار ادا کرسکتے ہیں کرلیں لیکن انکے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میری پارٹی جانتی ہے ان بے سروپا الزامات کے پیچھے کون کون سازش میں ملوث ہے تاہم نہ تو میں اور نہ ہی میری پارٹی ان الزمات سے گھبرائے گی اور نہ ان سازشی عنآسر کے سامنے گھٹنے ٹیکے گی۔
My challenge to Sharif-MSR mafia is: Do your worst; stoop as low as you can; me & my struggle-hardened party will become ever stronger IA
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 2, 2017
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان الزمات کے باوجود میں اور میری جدوجہد پاکستان تحریک انصاف کو انشاءاللہ پہلے سے اور زیادہ مضبوط کریں گے اور مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے ناز بلوچ کے بعد تحریک انصاف کی ایک خاتون رہنما نے پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے عمران خان اور مرکزی قیادت کی جانب سے موبائل فون پر بھیجے گئے نامناسب میسیجز اور کے پی کے میں کرپشن سے صرفِ نظر کرنے کو بنیادی وجہ بتایا تھا۔