اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کے خاندان کوصبرکا حوصلہ دے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہید کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد شہید جیسے جری جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ایسے بہادر سپاہیوں کو ہم سلام ہیش کرتے ہیں، اللہ ان کے خاندان کوصبرکا حوصلہ دے۔
We salute our brave soldiers like Col Sohail Abid who embraced martyrdom in an anti-terrorist operation in Balochistan. May Allah give his family the strength to bear this loss.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2018
یاد رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بدینی سمیت چاردہشت گرد مارے گئے، جن میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں : بلوچستان میں کارروائی: دو خودکش بمبار سمیت 3دہشت گرد ہلاک، ایک کرنل شہید
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔