پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر اسلامی تعاون تنظیم سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ نبی ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارتی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمانی مفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نبی ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کے لیے سب سے تکلیف دہ عمل ہے، تمام مسلمان نبی ﷺ سے شدید محبت اور انتہائی تعظیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے، افسوس کہ اسلاموفوبیا پالیسیوں پر بھارت کو کچھ نہیں کہا جاتا ہے۔
This attack on our Holy Prophet PBUH is the most painful thing anyone can do to Muslims who feel an intense love & reverence for our Holy Prophet PBUH. OIC must take strong action ag Modi's India bec sadly so far India has been allowed to get away with its Islamophobic policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 5, 2022
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی حکمران جماعت کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے، بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادیوں کو پامال کررہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم وستم کیا جارہا ہے۔
Our love for the Holy Prophet (PBUH) is supreme. All Muslims can sacrifice their life for the Love & Respect of their Holy Prophet (PBUH).
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2022