منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین میں کرپٹ افراد سزا ملنے کے بعد خودکشی کرلیتے ہیں، ہمارے ملک میں عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کوایلیٹ حکمران تحفظ فراہم کرتے ہیں، ن لیگی حکومت احتساب کے موجودہ قانون کو کمزورکرنا چاہتی ہے۔

دیگرممالک میں انسداد کرپشن قوانین کاسخت نفاذہوتاہے، کرپٹ افراد کو سخت سزا کے ساتھ معاشرتی بائیکاٹ کا خوف بھی ہوتا ہے،پاکستان میں ایلیٹ حکمران عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو گلےلگاتے ہیں۔

اس سے قبل ڈی آئی خان کیس کےفیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کئی سال بعدکسی عدالت کی رپورٹ میں پولیس کی تعریف ہوئی، پشاورہائیکورٹ نےآئی جی،کےپی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی مخالفین اورموقع پرست عناصرکی مہم کا خاتمہ ہوجانا چاہیے، فیصلے سے مخالفین،موقع پرست کی شرمناک مہم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں