شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے: عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس ن لیگ کی پاک فوج کوٹارگٹ کرنے کی کوشش تھی۔ شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس ن لیگ کی پاک فوج کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش تھی، اور یہ اس وقت کیا گیا جب پاک فوج مختلف محاذوں پر دشمنوں سے برسر پیکار تھی۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان امریکی اور بھارتی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور شریف خاندان کی ساری دولت مغرب میں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ساتھی مسلسل پاک فوج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ شریف خاندان کو پاکستانیوں کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا عسکریت پسند گروہوں سے متعلق بیان خطرناک ہے، ایسے وزیر خارجہ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں