اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شریف اور ڈار ملک کا دیوالیہ نکالنے پر تلے ہیں، جبکہ ان کی اپنی ذاتی تجوریاں بھر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائت ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شریف خاندان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پر کڑی تنقید کی۔
مزید پڑھیں: اسحٰق ڈار کا ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن پاکستان میں کہیں رجسٹرڈ نہیں
انہوں نے کہا کہ کرپٹ شریف اور اسحٰق ڈار ملک کا دیوالیہ نکالنے پر تلے ہیں، جبکہ ان کی اپنی ذاتی تجوریاں بھر رہی ہیں۔
With corrupt Sharif and Dar at helm of affairs, Pak being made insolvent while their personal coffers being filled. https://t.co/WXfIY3hGIy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 28, 2017
عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو سالانہ 3.2 کھرب کی چوری کا سامنا ہے۔ اتنا سرمایہ ٹیکسوں کی مد میں اکٹھا نہیں ہوتا جتنا چرا لیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واضح ہوچکا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کرپٹ ٹولے سے نجات لازم ہے، کرپٹ شریفوں سے نجات ملے تو پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچے گا۔
It is evident if we rid ourselves of corruption & cronyism – 2 hallmarks of Sharif rule – Pak will be solvent & develop its potential. https://t.co/7D1qBJ26Wd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 28, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔