اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشعال کیس میں فیصلے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پختونخواہ پولیس قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لائی۔
تفصیلات کے مطابق مشعال قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشعال کیس میں فیصلے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لائی۔ پاکستان میں پہلی بار پولیس اصل مجرم ہجوم کو انصاف کی گرفت میں لائی۔
انہوں نے کہا کہ میر شکیل اور ان کامیڈیا گروپ خیبر پختونخواہ پولیس کو بلا جواز نشانہ بنا رہا ہے۔ میر شکیل اور ان کا میڈیا ہاؤس خیبر پختونخواہ پولیس اور حکومت سے معذرت کریں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔