اشتہار

شریف برادران کی حکومت میں ان کے بینک اکاؤنٹس نے ترقی کی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان مخالفین کو بلیک میل کر رہا ہے۔ آف شور کمپنیز پر وضاحت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے جہانگیر ترین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی جب جب حکومت آئی ان کے بینک اکاؤنٹس نے ترقی کی۔

کپتان کھلاڑی کا دفاع کرنے میدان میں آگئے۔ وزیر اعظم نواز شریف پر بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا۔ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاناما لیکس پر پوزیشن واضح کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے سربراہ نے جہانگیر ترین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے قرضے معاف نہ کروانے کے دستاویزی ثبوت فراہم کر دیے ہیں۔ ن لیگی حکومت میں ہیں، کسی کے خلاف شواہد ہیں تو تحقیقات کرے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شریف برادران جب جب حکومت میں آئے ان کے بینک اکاؤنٹس نے ترقی کی۔ حکومت پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے عوام کے پیسوں سے اشتہارات چلا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں