بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل نہیں کر رہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل نہیں کر رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن یہ اکاؤنٹ عمران خان خود ہینڈل نہیں کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے، جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسوں نے بانی کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے اور یہ سب مل کر عمران خان کو اس دلدل کی جانب لے جا رہے ہیں جہاں سے ان کی واپسی نہ ہو۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسٹبلشمنٹ کیخلاف جان بوجھ کرایک گھٹیا ٹویٹ آگ لگانے کیلیے لکھا گیا اور یہ گھٹیا ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا ہے کہ سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے اور حکومت سے بات چیت کی جائے۔

سینیٹر نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ٹوئٹر کو وقتی طورپر نظر انداز کر دیں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں