اسلام آباد : تحریک انصاف کے بائیسویں یوم تاسیس پر عمران خان نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے جبکہ کارکنان کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 22ویں یوم تاسیس کےموقع پر چیئرمین عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج سے ٹھیک 22سال قبل تحریک انصاف کی بنیادرکھی، آج سالگرہ ہے، آپ نےشایان شان طریقے سے منانی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو29اپریل کومینارپاکستان پہنچناہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنے خواب کی تفصیلات بھی سامنے رکھوں گا۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے کارکنان کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لندن کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچے تھے، جہاں انھوں نے داتا دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔
مزید پڑھیں : ایسی حکومت لائیں گے جو عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرے گی،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے ممبرسازی مہم کے سلسلےمیں لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے بھی کئے جبکہ مینار پاکستان پر 29اپریل کے جلسے سے قبل ہی پورے لاہور میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوحکومت پراعتمادنہیں اس لیےٹیکس نہیں دیتے، جس دن عوام کوحکومت پر اعتماد ہوگیا قرضےختم ہوجائیں گے، ایسی حکومت لائیں گے جو عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرے گی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔