پنجاب کے ضلع جام پور میں آج این اے 193 پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حلقے کے عوام کیلیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر کے انتقال کے باعث صوبہ پنجاب کے ضلع جام پور سے خالی ہونے والی نشست این اے 193 پر آج ضمنی الیکشن ہو رہا ہے جس کے لیے پولنگ جاری ہے۔
اس ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقے کے عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ محسن لغاری کا الیکشن ہے۔ وہ بلے کے نشان پر ضمنی الیکشن لڑ رہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ڈی ایم اور نامعلوم افراد خوف پھیلا رہے ہیں لیکن عوام نے خوف کے بت کو توڑ کر بڑی تعداد میں نکلنا ہے اور ان کے حربے کو ناکام بنانا ہے۔
جامپور NA-193 میں اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی پیغام
pic.twitter.com/7LbRuwhEFj— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
یہ بھی پڑھیں: جام پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری
واضح رہے کہ مذکورہ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری اور مسلم لیگ ن کے عمار اویس لغاری الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ پی پی پی کے اختر حسن گورچانی، ٹی ایل پی کے محمد محمود سمیت 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔