اشتہار

بدقسمتی سے الیکشن کمیشن کرپٹ ٹولے کیساتھ ملا ہوا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دارالحکومت میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کے حکم کو خوش آئند قرار دے دیا۔

عمران خان نے عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد کے عوام کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام ووٹ سے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے، کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور کرپٹ ٹولے کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن ملا ہوا ہے، وہ ہمیشہ چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں، کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے اور ہمیشہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔

ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی ہےاور اس کے لیے یہ ہارس ٹریڈنگ اور ضمیروں کی منڈیاں لگاتے ہیں، مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا کیوں کہ عوام ان کو بری طرح مسترد کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں