تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمران خان کی جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکاروں سے اپیل

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ رضاکاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کیلئے تیار رہیں، تاریخ کا اعلان جلد کروں گا۔

یہ بات انہوں نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اس جگہ کیوں پہنچے کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنا پڑی، جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

پولیس بھی عدالتوں کی بات نہیں سنتی

عمران خان نے کہا کہ ملک کا آئین فیصلہ کرتا ہے کہ جائز اور ناجائز کیا چیز ہے، حالات یہ ہیں کہ پولیس بھی عدالتوں کی بات نہیں سنتی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی تھی، عدالتوں نے انہیں حکم دیا اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کی فوری تاریخ دیں، ایک ماہ ہوگیا اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے، لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرنے پر تشدد کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کون سا آئین اجازت دیتا ہے کہ ایک ٹوئٹ پراعظم سواتی پرتشدد کیا جائے، اعظم سواتی کو دوبارہ جیل میں ڈالا گیا، 30مقدمات درج کئے گئے، شیخ رشید کو عدالت نے ضمانت دی اس کے باوجود اٹھا لیا گیا۔

انتخابات 90دن سے آگے گئے تو

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات 90دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عوام رجسٹریشن کرائیں اور رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ شیخ رشید پر سندھ اور بلوچستان میں مقدمے درج کرا دیئے جاتے ہیں، عدالت4مرتبہ کہتی ہے کہ آئی جی پنجاب کو کہ فواد چوہدری کو پیش کریں اس کے باوجود پولیس فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازگل پرتشدد کیا گیا اور اسے کوئی ریلیف بھی نہیں دیا گیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے دور حکومت میں انہوں نے3مرتبہ دھرنے اور لانگ مارچ کیے لیکن ہم نے کوئی سختی نہیں کی۔

قوم کا آئین و قانون پراعتماد ختم ہوتا جارہا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کا آئین و قانون پراعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 90دن میں الیکشن کرانا ہوں گے، ہم نے پنجاب اور کے پی میں اپنی حکومتیں ختم کیں، ہم نے اسی وقت واضح بتایا تھا کہ ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی۔ آج صورتحال سب کے سامنے ہے، ملکی معیشت کی کیا حالت ہے، عمران خان

ہمارے سامنے دو ہی راستے تھے

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے دو ہی راستے تھے ایک تشدد اور پتھراؤ کا دوسراجیل بھرو تحریک کا، جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے آئین ہمیں اس کی مکمل اجازت دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -