کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان دوروزہ دورے پر آج کراچی آئیں گے، پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان نے ان کے استقبال کی تیاریاں کرلیں ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے.
— PTI (@PTIofficial) September 5, 2016
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے نتھیا گلی کا دورہ ملتوی کردیا اور اب آج کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اسٹیل ملز ورکرز کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں شریک ہو کر ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے
— PTI (@PTIofficial) September 5, 2016
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جمال صدیقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین عمران خان آج شام 5بجے کراچی پہنچیں گے، جہاں سے وہ اسٹیل ملز کے ہڑتالی کیمپ جائیں گے اور ہڑتالی ملازمین سے اظہار یکجہتی کریں گے اور اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا مطالبہ بھی کریں گے۔ 6بجے ملیر میں پی ایس 127کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
عمران خان رات 11بجے نشترپارک کادورہ کریں گے اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیں گے، 6ستمبر کی صبح 10بجے ضلع سائوتھ کے منتخب وائس چیئرمین منصور شیخ کی رہائشگاہ پر ناشتے میں شرکت کریں گے اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کریںگے، عمران خان 3بجے فیصل ایدھی سے عبد الستار ایدھی کی وفات پر تعزیت کرینگے جبکہ 4بجے حنیف محمدکی تعزیت کے لیے ان کے گھر جائیں گے اور پھر جلسے میں شرکت کے لیے نشتر پارک پہنچیں گے جہاں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔