اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی ایم کیوایم سے ملاقات کا شیڈول طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی کراچی میں اتحادی جماعت ایم کیوایم سے ملاقات کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے، جس کے تحت وہ کل بہادرآباد پہنچیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل2بجے ایم کیوایم مرکز بہادرآباد کا دورہ کریں گے، عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم کے مرکز کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان متحدہ کنوینئرخالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سندھ میں امن وامان پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات پھر رکھیں گے، اس موقع پر عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں