اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سےحقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

مرادن : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کےدوران جاں بحق کارکن سید احمد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سےحقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹرمردان پہنچے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان اور سینئروزیر عاطف خان بھی عمران خان کےہمراہ تھے۔

مرادن میں عمران خان لانگ مارچ کےدوران جاں بحق کارکن سید احمد کے گھر گئے اور جاں بحق کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور بچوں کو پیار کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے، ہمارے دین میں شہیدوں کا سب سے اونچا رتبہ ہے، سید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سےحقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سید احمد جان کی قربانی کو بھولنے نہیں دیا جائےگا، پارٹی کو سید احمد شہید کی قربانی پر فخر ہے، سید احمد جان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی اہل خانہ کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور شہید کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں