اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کی حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر حاضری، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر حاضری دی، اس موقع پر عوام کا سمندر امڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکپتن میں پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

عمران خان نے ملکی ترقی،خوشحالی اور امن وامان کے لیے خصوصی دعا کی اور عرس کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد کی اطلاع پر ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد نیازی کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد دربار پر پہنچ گئی اور عمران خان کا استقبال کیا۔

شہریوں کا سمندر عمران خان کے گرد امڈ آیا، عمران خان کے ہمراہ ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے ، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پاکپتن سے واپسی پر ملتان روڈ پر شاندار استقبال کیا گیا ، کارکنان نےعمران خان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور درجنوں ورکرز گاڑی دور تک دوڑتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں