اشتہار

پنجاب ضمنی انتخابات کے بعد عمران خان کا اگلا پڑاؤ سندھ میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 21 جولائی کو دو روزہ دورے پر سندھ پہنچیں گے، دورے کے دوران حیدر آباد اور کراچی میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی انتخابات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اگلا پڑاو سندھ میں ہوگا، عمران خان 21 جولائی کو دو روزہ دورے پر سندھ پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی حیدرآباد اور کراچی میں جلسوں سے خطاب کریں گے ، 21 جولائی کو حیدر آباد میں جلسے کے بعد رات کو کراچی پہنچیں گے۔

- Advertisement -

کراچی میں عمران خان 5عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گے ، جس کے بعد 22 جولائی کو کراچی کی بزنس کمیونٹی اور کراچی میں رہنے والے اینکرز سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے سندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 24 جولائی کو شیڈول ہے، کراچی، حیدرآباد، دادو، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول اور دیگراضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

دوسری جانب کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخابات کیلیے 27 جولائی کو ہوں گے ، ضمنی انتخاب کے لیے محمود مولوی تحریک انصاف کے امیدوار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں