تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کردیا

مظفرآباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو استعفیٰ دو، اگراستعفیٰ نہیں دو گےتو یہ قوم تمہیں معاف نہیں کریگی۔

عمران خان نے جلسے میں اعلان کیا کہ ہم چیف الیکشن کمشنرکیخلاف ہر قانونی کارروائی کرینگے، سلطان سکندر راجہ یاد رکھو تمہیں عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے۔

جلسے میں وزیراعظم شہباز اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف امریکا میں مہنگےمہنگے ہوٹلزمیں ٹھہرا،کانپیں ٹانگنےوالی بلاول بھی امریکاگیا، سیلاب کے باعث سندھ کےایسےحالات ہیں کہ گھرتباہ،فصلیں تباہ ہوچکی، متاثرین سڑکوں پرپڑےہیں مگر بلاول صاحب امریکا جاکرپتا نہیں کون سی کہانی سنارہےہیں؟

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف تم مجھےنقصان پہنچاناچاہتےتھےلیکن اپنا ہی بیڑہ غرق کرلیا،ڈونلڈلو کہتا ہےکہ اگرشہبازشریف چیری بلاسم کو لےآئےتو پاکستان کا فائدہ ہوگا، چیری بلاسم کا لفظ میں نےاپنی طرف سےلگایاہےڈونلڈ لونےنہیں کہا تھا، شہباز کو چیری بلاسم اس لئےکہتاہوں جب بھی بوٹ دیکھتا ہےپالش شروع کردیتاہے۔

جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری ملتےہیں پوچھتےہیں کیا پاکستان قربانیاں ضائع تونہیں ہونےدےگا؟میں نے ہمیشہ کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی، دنیاکے ہرفورم پرمیں نےکشمیرکی آوازاٹھائی آپ کاسفیربنا،وعدہ ہے کہ جب تک زندہ ہوں ہرعالمی فورم پرکشمیرکی آوازاٹھاؤں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں کال دینے والاہوں، اپنی تیاری مکمل کرلو، آزاد کشمیرنے بھی میرےساتھ آناہے، آپ نےبچوں اور ملک کےمستقبل کیلئےمیرےساتھ نکلناہے۔

Comments

- Advertisement -