جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حقیقی آزادی مارچ : عمران خان آج 2 مقامات پر خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج حقیقی آزادی مارچ میں دو مقامات پر خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ساڑھے 11 بجے اپنی رہائش گا زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

عمران خان کوٹ خضری سے لانگ مارچ قافلہ کی قیادت کریں گے ، قافلہ دوپہر ایک بجکر30 منٹ پر روانہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج دو مقامات پر خطاب کریں گے ، پہلا خطاب مولانا ظفر علی خان چوک کے مقام پر اور دوسرا خطاب اولڈ کچہری چوک وزیر آباد کے مقام پر ہوگا۔

مولاناظفرعلی خان چوک پربینرز اور فلیکسزکی بھرمار ہے جبکہ مقامی قیادت کے لئے اسٹیج تیار کرلیا گیا اور کرسیاں لگا دی گئیں۔

بعد ازاں عمران خان آج رات واپس زمان پارک لاہور میں ہی قیام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں