اشتہار

عمران خان کا دورہ پشاور ، حقیقی آزادی کی جانب ایک اور قدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری جاری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران نشترہال میں وکلا کنونشن سےخطاب کریں گے۔

- Advertisement -

کنونشن سے عمران خان کے علاوہ وکلا رہنما، بار کونسل کے صدر اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔

دورے کے دوران عمران خان تنظیمی ذمہ داران اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کےاجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

عمران خان سے کے پی سماجی میڈیا ٹیم کے ذمہ داران اور ایکٹیوسٹس بھی ملاقات کریں گے جبکہ تنظیمی ذمہ داران اور قائدین حقیقی آزادی اہم مرحلے کی تیاریوں سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے جیل میں اس لیے ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلیں، لانگ مارچ کی مکمل تیاری ہے، جمعرات کو اعلان کر دوں گا، اس بار مکمل تیاری سے آ رہے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں