اشتہار

عمران خان 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، 2018 میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری کا عالم ہے، بیورو کریسی بھی حکومت کے احکامات نہیں مان رہی، ایسی صورتحال میں ملک نہیں چل سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں یا نوازشریف اس بات کا معلوم نہیں ہورہا، ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے لہذا فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں‘۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے صوبے میں تبدیلی آئی، پولیس، صحت اور تعلیم کا نظام بہت بہتر ہوا، آئندہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان وزیراعظم ہوں گے جس کے بعد پورے ملک میں خوشحالی ہوگی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کریں، پرویز خٹک کا مطالبہ

واضح رہے کہ 3 روز قبل 17 نومبر کو نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسمبلیاں تحلیل کا مطالبہ کیا تھا، اُن کا کہنا  تھا کہ وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اس لیے اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہیں‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں