جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ خواجہ آصف کا دوٹوک جواب

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے لیکن عمران خان عدلیہ اور اداروں کو دباؤ میں لانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان گمنامی سےنکل کروزارت عظمیٰ تک پہنچے جنہوں نےیہ بت تراشے وہ کہاں ہیں، قوم کو کیوں نہیں بتاتے اس شخص کوگالیاں دیتےہیں جس کی انگلی پکڑ کر یہ اقتدار تک پہنچے۔

عمران خان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

خواجہ آصف نے کہا کہ کیا ہمارے لیے قانون الگ اور پی ٹی آئی کےلیے الگ ہے عمران خان کےخلاف قانون حرکت میں آیاتوچیخیں نکل رہی ہیں یہ وہی لوگ ہیں، میری ضمانت کےکیس میں 4 بینچ ٹوٹے ہم نےاقتدارمیں آکر کس کو گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی، شہبازگل کو 3،4 دن بعد عدالت سے ضمانت مل گئی تھی اگر آج عدالت فوادچوہدری کو آزاد کرتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں قانون نےہمیں ریلیف دیا،ہم نےقانونی راستہ اپنایا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس ہم نے نہیں کیا یہ 7سال سےچل رہا تھا ہماری جانب سےشفاف الیکشن لڑا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں