تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے کل تیسرا ٹیلی تھون کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کل رات تیسرا ٹیلی تھون کرینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تیسرے ٹیلی تھون کے حوالے سے قوم کو ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی رات 9 بجے ہم تیسرا ٹیلی تھون کر رہے ہیں، ہم ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے لیے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بھرپور طریقے سے اس میں شرکت کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے 2 ٹیلی تھون میں 10 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، اس بار 3 گھنٹے کا ٹیلی تھون کریں گے جو کل (اتوار) کی رات 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔ اس بار لائنز بہت زیادہ رکھی ہں جو بھی فون کرنا چاہے اس کی بات ہوسکے گی۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی پہلی ٹیلی تھون سے پانچ ارب روپے سے زائد اکھٹے ہوئے، ثانیہ نشتر

عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہیں، سب دل کھول کر پیسہ دیں اور سب کو سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -