بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حقیقی آزادی مارچ :عمران خان 11 سے ساڑھے 11 بجے تک گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 11 سے ساڑھے 11 بجے تک گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں موجود ہے، عمران خان 11 سے ساڑھے 11 بجےتک گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

عمران خان راولپنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے لانگ مارچ قافلےکی قیادت کریں گے ، قافلہ دوپہر 12 بجے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں روانہ ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج 2 مقامات پر خطاب کریں گے ، پہلاخطاب راہوالی کےمقام پرحقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ہوگا جبکہ دوسرا خطاب گکھڑ کے مقام پر ہوگا۔

گکھڑ سے خطاب کے بعد قافلہ وہیں پڑاؤ ڈالے گا ،عمران خان آج رات واپس زمان پارک لاہورمیں ہی قیام کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں