پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے اپنے ہیروز کے اعزاز میں آج استقبالیہ دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری دینے والے اپنے ہیروز کے اعزاز میں آج استقبالیہ دیں گے۔ پارٹی چیئرمین بڑے مقصد کی خاطر قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
عمران خان جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے اپنے ہیروز کے اعزاز میں آج استقبالیہ دینگے. استقبالیہ تقریب میں پارٹی چیئرمین بڑے مقصد کی خاطر قربانی دینے والوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کریں گے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 5, 2023
مسرت چیمہ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ عوام نے انتخابی مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ عمران خان کا خطاب سننے کے لیے ہزاروں کا اکٹھ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی کیخلاف ریفرنڈم تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ عوام انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن رکاوٹ ڈالنے کے فاشسٹ منصوبے ناکام بنائیں گے۔ اب بھی وقت ہے، ہوش کے ناخن لیں اور ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
عوام پی ڈی ایم ٹولے کے انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن رکاوٹیں ڈالنے کے فاشسٹ منصوبے کو ناکام بنائیں گے. اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں اور ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 5, 2023
دوسری جانب گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق ایم این اے طارق گجر کے بیٹے حسن یوسف لودھراں جیل سے رہائی کے بعد گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔