اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘لٹیروں کے خلاف عمران خان ڈٹ کر کھڑا رہے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اقتدار کی حوس میں اندھی ہیں، لٹیروں کے خلاف عمران خان ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اقتدار کی حوس میں اندھی ہوچکی ہیں، ان کے ایک دوسرے پر الزامات ان کی حقیقت عیاں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بغض عمران میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد بنا اور پھر ناکامی ہوا، اب ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ان کی منافقت کے آئینہ دار ہیں، انہیں تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں اقتدار سے دوری کی ہے۔

معاون خصوصی نے لکھا کہ پی ڈی ایم اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں، آر پار کے نعرے لگانے والی جماعت پاؤں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دیے زخم چاٹ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں