تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دورۂ امریکا کی باضابطہ دعوت موصول، عمران خان امریکی صدر سے ملاقات کریں گے، نعیم الحق کی تصدیق

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے عمران خان کو دورے کی باضابطہ دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات طے پا گئی دونوں ملکوں کے رہنما وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکانےوزیراعظم عمران خان کو دورےکی باضابطہ دعوت دی، دورانِ ملاقات امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل پربات چیت ہوگی۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر  اشرف غنی سے مکہ میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں افغان عمل سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا آیندہ ماہ امریکا کے دورے کا امکان

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی کوششیں کامیاب ہوں گی، وزیراعظم کے امریکا دورے کے بعد افغان امن عمل میں مزید تیزی آئے گی جبکہ پاکستان کے افغانستان سمیت تمام ممالک سے تعلقات بھی مزید بہتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان امریکا افغان امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، امریکی نمایندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے تھے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کی علاوہ ازیں افغان صدر کی ڈاکٹر عارف علوی، اپوزیشن رہنماؤں اور پنجاب حکومت کے عہدیداران سے ملاقات بھی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -