ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان نے اپنے ننھے فین کی خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران رونے والے بچے کو ملاقات کے لیے اپنے گھر بنی گالہ بلا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد ابوبکر ایبٹ آباد جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے آیا تھا۔ بچہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر جلسہ گاہ میں روتا رہا تھا۔

عمران خان نے ویڈیو دیکھ کر ابوبکر کو ملاقات کے لیے اپنے گھر بنی گالہ بلالیا۔ ابوبکر عمران خان سے مل کر جذباتی ہوگیا اور ایک بار پھر رو پڑا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم عمران خان نے بچے کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا ہ رونے کی کیا بات ہے؟ عمران خان نے گلے لگایا کہا کہ تمہیں ابھی بڑے کام کرنے ہیں۔

ننھا ابوبکر عمران خان کے لیے انگوٹھی کا تحفہ بھی لایا۔ عمران خان نے ننھے فین کی انگوٹھی پہن لی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

عمران خان نے بچے کی فرمائش پر قمیض پر آٹو گراف بھی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں