ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

عمران خان کا سی ای او اےآر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال سے ٹیلیفونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان نے سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال سےٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں سلمان اقبال کی جانب سےارشد شریف کےقتل کی مذمت وغم غصےکا اظہارکیا گیا۔

اس موقع پر سلمان اقبال کی جانب سےارشد شریف کےقاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچانے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک محمد اقبال نے شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کی مکمل کفالت کا اعلان کیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید کے بچوں کے خود کفیل ہونے تک کفالت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین اے آر وائی نیٹ ورک کا ارشد شریف شہید کی فیملی کے لئے بڑا اعلان

واضح رہے کہ ارشد شریف دو روز قبل نیروبی میں پولیس کی گولی سے شہید ہوگئے تھے، کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کے سبب پیش آیا۔

پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی میت گزشتہ شب وطن واپس لائی گئی، ایئرپورٹ پر ان کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال پہنچایا گیا ان کی تدفین کل ہوگی۔

آج میڈیکل بورڈ نے مرحوم ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کا ایکسرے، سی ٹی اسکین کیا، پمز اسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں آٹھ رکنی بورڈ نے یہ عمل سر انجام دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں