پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین PTI کی بریت کی درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کر دی گئی۔

ملزم کی بریت کی درخواست پر فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے۔ پراسکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے۔ گزشتہ روز ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد آج کیس کی سماعت کرنے والے جج محمد مرید عباس نے فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنا دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم کی بریت کی درخواست خارج کر دی گئی اور کیس میں ٹرائل 20 دسمبر کو شروع ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اگست 2022 میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔

بعدازاں، سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔ رواں سال 19 جولائی کو ملزم نے عدالت کے روبرو معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ میں نے ردعمل دیتے ہوئے جوش خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں