لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو زیرِ حراست افراد پر تشدد سے متعلق خط لکھ دیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس کے نام لکھے خط میں دورانِ حراست سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور ساتھ ہی اعظم سواتی اور شہباز گل سے پیش آئے پُرتشدد اور غیر انسانی سلوک کا حوالہ دیا۔
خط متن کے مطابق چیف جسٹس کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیرِ حراست افراد کے وقار کے تحفظ کی اپیل کرتے ہیں، زیرِ حراست افراد پر تشدد آئین کی خلاف ورزی ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل
زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل 9 , 10A اور 14 کی خلاف ورزی ہیں – چئیرمین تحریک انصاف
— PTI (@PTIofficial) January 28, 2023