تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مجھے قتل کرانے کے لئے زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسے دئیے، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ زرداری بھی ان چار افراد میں شامل ہے جو مجھے قتل کرانا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ حکومت کا پیسہ ایک دہشت گرد تنظیم کو دیا،میرے خلاف سندھ حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال کیاجارہاہے، جو چار لوگ مجھےقتل کراناچاہتےتھےان کیساتھ آصف زرداری بھی تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کامقصد ہےکہ کسی طرح عمران خان کو راستے سےہٹایاجائے،خوف یہ ہےکہ ان چار لوگوں کوبچانےکی کوشش کی جارہی ہے،یہ ایک غلطی کر بیٹھے، اسےٹھیک کرنےکےبجائےمزید حرکتیں کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو قتل کرنے کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں ، مراد سعید کا انکشاف

اپنے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میرے انکشاف کےبعد یہ لوگ پیچھے ہٹ گئےپھر پلان بی بنایاگیا،پلان بی کےمطابق مجھے مذہبی انتہا پسندی کےنام پرقتل کراناتھا، قوم کو اس لیےبتارہاہوں کہ اگرمجھےکچھ ہوا تو آپ کو پتہ ہو کہ وہ لوگ کون ہیں؟

عمران خان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنے ملک کی آزادی کیلئے لڑتا رہوں گا، سب کو اپیل کرتا ہوں کہ آپ نے آنے والےدنوں میں جدوجہد کیلئےکھڑا ہونا ہے، دو ہفتےمیں اپنے پیروں پرکھڑا ہوجاؤں گا اور آپ کیساتھ نکلوں گا اگر دبانے کی کوشش کی گئی تو دوبارہ کھڑےہونگے۔

عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل نگراں حکومت کےنام پر ہمارےاوپرجانبدار لوگوں کوبٹھادیاگیا،یہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ کسی طرح انتخابات نہ ہوں،ان لوگوں کو ملک،جمہوریت،آئین وقانون کی کوئی فکر نہیں ہے،جیسےہی مشکل وقت آئےگا یہ لوگ ملک سےباہربھاگ جائیں گے۔

معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معاشی عالمی ماہرین پاکستانی معیشت کی خطرناک تصویر بتارہےہیں، صورت حال یہ ہے کہ جہاں سے ہم نے ڈالر کمانے تھے وہ شعبے تو نیچے جارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سری لنکا کو دیوالیہ ہونے پرکہا کہ اپنی 50فیصد فوج کم کرو،عمران خان عالمی مالیاتی ادارے نے مصر کو بھی کہا کہ اپنے فوجی اخراجات کم کرو۔

Comments

- Advertisement -